میرے پرستاروں کی محبت اور پسندیدگی کے باعث میرے جذبے اور حوصلے بلند ہوئے
لاہور (یواین پی) مجھے فن موسیقی سے عشق کی حد تک لگاؤ ہے اور میں نے ایک جذبہ کے ساتھ گائیکی کی یہی وجہ ہے کہ موسیقی سے محبت کرنے والوں نے میری آواز کو خوب پذیرائی بخشی میرے پرستاروں کی محبت اور پسندیدگی کے باعث میرے جذبے اور حوصلے بلند ہوئے ان خیالات کا اظہار گلوکارمرزااشرف نے حمزہ خرم سب ایڈیٹریواین پی سے ایک انٹرویو کے دوران کیاانہوں نے مزید بتایا کہ جب تک میرے پرستار میری آواز کا پسند کرتے رہیں گے تب تک میں اپنی آواز سے اپنے چاہنے والوں کے دلوں کی ترنگوں اور امنگوں کو جگاتا رہوں گا شوبز سے منسلک لوگ اپنے درد اور دکھ چھپا کر لوگوں میں خوشیاں اور محبتیں بانٹتے ہیں