والد سے ملنے کوٹ لکھپت جیل گئی تھی ماشاء اللہ نواز شریف کا حوصلہ بلند تھا،مریم نواز 

Published on December 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

لاہور (یواین پی ) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ میں نواز شریف سے ملنے کوٹ لکھپت جیل گئی تھی ماشاء اللہ نواز شریف کا حوصلہ بلند تھا۔ میں نے دریافت کیا کہ گھرسے کچھ چاہئے تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’ بس کلثوم نواز کی کچھ تصویریں لا دو‘‘ جمعرات کے روز ٹویٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میری والد سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ہوئی۔ میں نے ان سے پوچھا کہ گھر سے کسی چیز کی ضرورت ہے تو بتائیں۔ وہ بلند حوصلے میں تھے بس اتنا کہا کہ کلثوم کی تصاویر لا دیں۔ واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا پانے کے بعد نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں پابند سلاسل ہیں اور ان سے ملاقات کے لئے جمعرات کا دن مقرر کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes