منی لانڈرنگ کیخلاف سب سے بڑی کارروائی کرنے جا رہے ہیں، وزیراعظم

Published on December 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم منی لانڈرنگ کیخلاف تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرنے جا رہے ہیں، ڈالر کی سمگلنگ کرنے والے اپنے دن گنا شروع کر دیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ملک میں اب کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے، تاہم ہمیں مختلف چینلجز کا سامنا ضرور ہے جس سے نکلنے کیلئے ٹیم ورک کی ضرورت ہے۔ پاکستان اب ایسے نہیں چل سکتا، ہمیں اپنا مائنڈ سیٹ بدلنا پڑے گا، سب سے پہلے وزارت خارجہ اپنا مائنڈ سیٹ بدلے۔اسلام آباد میں منعقدہ سفرا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے تمام اقدامات پاکستان کے حق میں ہیں۔ یہ بین الاقوامی ادارہ مسلح گروہوں کا خاتمہ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام چاہتا ہے۔ ہم منی لانڈرنگ کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرنے جا رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ڈالر کی سمگلنگ کرنے والے اپنے دن گنا شروع کر دیں، منی لانڈرنگ کرنے والوں سے رعایت نہیں برتی جائے گی اور نہ کسی صورت برداشت کی جائے گی، اس کام میں ملوث لوگوں کی میں چیخیں سن رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ معیشت میں اصلاحات ملک کے لیے کیں، منی بجٹ عوام دشمن نہیں ہوگا، ہم کاروبار کا فروغ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن نہیں لیتی، ہمیں ڈالر کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy