آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا مجاہد فورس سینٹربھمبرکا دورہ

Published on December 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مجاہد فورس سینٹربھمبرکا دورہ کیا اورفورس کی کنٹرول لائن پرخدمات کوسراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مجاہد فورس سینٹر بھمبر کا دورہ کیا، تقریب میں مجاہد فورس کے حاضرسروس و ریٹائرڈ ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جہاں آرمی چیف نے مجاہد فورس کے جوانوں سے ہاتھ ملایا اوربات چیت کی۔آرمی چیف نے مجاہد فورس کی کنٹرول لائن پرخدمات کوسراہا اورلیفٹیننٹ جنرل بلال اکبرکوکرنل کمانڈنٹ مجاہد فورس کے بیج لگائے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگارشہدا پرحاضری دی اورپھول چڑھائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy