جکارتہ: (یواین پی) انڈونیشیا میں تین ہزار کے قریب افراد لقمہ اجل بنے۔ تھائی لینڈ کے سیلابی غار میں پھنسنے والے بارہ بچوں اور ان کے کوچ کو بچانے کےلیے ریسکیو آپریشن بھی دنیا بھر کی میڈیا کا توجہ مرکز بنا، کیلی فورنیا کے جنگلات کی آگ نے بھی تباہی مچائی، ایک رپورٹ کے مطابق اس سال قدرتی آفات کی وجہ سے دنیا بھر میں 155 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔زلزلے، سیلاب اور سونامی سے انڈونیشیا میں اس سال سب سے زیادہ تباہی ہوئی۔ اگست میں جزیرہ لمبوک میں 6 اعشاریہ 9 شدت کے زلزلے سے 500 افراد ہلاک اور 1500زخمی ہو گئے۔