المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے بینر تلے دو نئی فلموں کا افتتاح جنوری میں ہوگا ڈائریکٹر ساجد علی ساجد

Published on December 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

لاہور(یواین پی)المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے بینر تلے دو نئی فلموں کا افتتاح نئے سال کے پہلے مہینہ میں کیا جائے گا ایک فلم قومی زبان اردو جبکہ دوسری فلم پنجابی زبان میں بنائی جائے گی فلموں کی کاسٹ میں ملک کے سینئر فنکاروں کے ساتھ ساتھ نیو ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہارمعروف ڈائریکٹر ساجد علی ساجد نے یونی ویژن نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید بتایا کہ المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے بینر تلے اردو فلم ’’سب مایا ہے‘‘ جبکہ پنجابی فلم ’’کالاطوفان ‘‘کا افتتاح جنوری کے پہلے عشرے میں کیا جائے گا افتتاحی تقریب میں شوبز سے وابستہ نامور شخصیات سمیت کوریج کے لئے میڈیا کو بھی دعوت دی جائے گی ہماری یہ افتتاحی تقریب پروقار اور یاد گار ہوگی جگہ اور تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گاانشاء اللہ ہم ایسی کہانیوں کو بڑی سکرین پہ پیش کریں گے جس سے پاک فلم انڈسٹری کی رونقیں پھر سے لوٹ آئیں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes