وزیر اعظم عمران خان کااچانک اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال کا دورہ

Published on December 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیر اعظم عمران خان نے اچانک اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا ہے،وزیر اعظم عمران خان کا مریضوں کو ادویات کی فراہمی سے متعلق ہسپتال انتظامیہ سے استفسار، وزیر اعظم کی زیر علاج مریضوں سے بھی بات چیت۔ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پولی کلینک ہسپتال کے دورے کے دوران مریضوں کی عیادت کی۔ انہوں نے ہسپتال میں موجود سہولیات کے بارے میں بھی مریضوں اور ان کے لواحقین سے پوچھا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی بھی عمران خان کے ساتھ موجود تھے۔ وزیر اعظم کو ہسپتال میں موجود سہولیات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔ وزیر اعظم نے ہسپتال میں مزید سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔دوسری طرف وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پمز کے بعد اب پولی کلینک ہسپتال کا بھی دورہ کیا، ابتدائی 100 دن میں ہم نے ہسپتالوں کے معیار کو بہتر بنایا ، مریضوں کو بہترین سہولیات دی جا رہی ہیں، صحت کے شعبے میں ہم نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا ہے اور انشاءاللہ اس کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes