لاہور (یواین پی)پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں 6دن کا اضافہ کردیا گیا ، اب تعلیمی ادار ے 7جنوری کو کھلیں گے ۔میڈیا کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں 6جنوری تک اضافہ کردیا گیاہے ، اب تعلیمی ادارے 7جنوری کو کھلیں گے ۔ اس حوالے سے صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہاہے کہ شدید سردی اوردھند کے باعث چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔