خشک سردی کے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنا دی

Published on January 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رات اور ہفتے کے روز مالا کنڈ، ہزارہ،راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، کوئٹہ، ژوب، سرگودھا، لاہور اور گجرانوالہ ڈویژن میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے پیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ رات گئے اور صبح کے اوقات میں جنوبی پنجاب اور سندھ کے بالائی علاقوں میں دھند رہے گی۔آج رات سے اتوار صبح کے دوران مری، گلیات، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے پیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے پی کے شہر مالم جبہ میں چار، سیدو شریف، پاراچنار میں دو، بالا کوٹ، دیر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ میں دو انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog