فلم کی ہدایات ساجد علی ساجددینگے افتتاحی تقریب دس جنوری کوپنجابی کمپلیکس میں ہوگی
لاہور(یواین پی)پنجابی فلم ’’کالاطوفان‘‘ کی کہانی نامور مصنف واجد زبیری لکھیں گے ’’کالاطوفان‘‘ کے ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد ،میوزک ڈائریکٹرسہیل راناجبکہ فلمسازشاہد بھٹی، نعیم راول ،فرحان ملک اور سعید علی خاں ہیں تفصیلات کے مطابق المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے بینر تلے بننے والی نئی پنجابی فلم کی کہانی و ڈائیلاگ معروف مصنف واجد زبیری تحریر کریں گے ’’کالاطوفان‘‘ اور ’’سب مایاہے‘‘ فلموں کی افتتاحی تقریب دس جنوری کوپنجابی کمپلیکس ’’پلاک ‘‘میں ہو رہی ہے’’سب مایا ہے ‘‘ کی کہانی و ڈائیلاگ معروف رائٹر محمد کمال پاشا نے لکھی ہے افتتاحی تقریب کو چارچاند لگانے کے لئے گیت اور ڈانسنگ آئٹم سمیت نامور ستارے پرفارم کریں گے