ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کررہے ہیں ،شیخ رشید

Published on January 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

لاہور(یواین پی)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کررہے ہیں ،نئے سال میں 20 ٹرینیں چلائیں گے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے انجنوں میں ٹریکر لگائے جائیں گے، اس ماہ وزیراعظم کے پاس وقت ہوا توٹرینوں میں ٹریکرز لگائے جانے کا افتتاح کردیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ ریلوے کا ایف ایم ریڈیو بھی شروع کررہے ہیں اورٹرین میں ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے،انہوں نے کہا کہ 6 ماہ میں 2 وی وی آئی پی ٹرینیں چلانے جارہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ عدالت نے 5سال کےلئے لیز پر دینے کی اجازت دی ہے،عدالت نے ریلوے کی زمین پر لیز کی پابندی لگادی ہے، رائل پام سے ریلوے کے 3 ارب روپے لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرینگے،وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ شاہد خاقان ایل این جی کا چور ہے اس کو جیل جانا ہے ، دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں بٹھایا جاسکتا،چور کو چوکیدار نہیں لگایا جاسکتا،انہوں نے کہا کہ ایک بدبو دار میرے خلاف بول رہا ہے کیوں کہ میں شہبازشریف کیخلاف عدالت جارہا ہوں ،ان کا کہناتھا کہ میں ہمیشہ نمبرون سے دوستی اور نمبر ون سے ہی دشمنی کرتا ہوں۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ سعدرفیق کیخلاف میں نے کوئی کیس دائرنہیں کیا،مجھے خدشہ ہے کہ بلاول بھٹوکوپھنسایاگیا،فکر ہے کہ آصف زرداری سیاسی طور پر بلاول بھٹو زرداری کو پھنسوادے گا، انہوںنے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کا سب سے زیادہ فائدہ آصف زرداری نے اٹھایا ہے ،کوئی ایک مثال دکھا دیں کہ کسی شخصیت کا وصیت نامہ کسی ملازمہ سے ملاہو، شیخ رشید نے کہا کہ 30 مارچ سے پہلے جھاڑو پھرے گی ،شریف خاندان جوکیس بھگت رہے ہیں اس میں عمران خان کاکوئی کردارنہیں،انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار،سلمان شہبازملک سے فرارہوچکے ہیں،کرپٹ لوگوں کی زندگی کے آخری ایام میں بیماریاں ہی ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین،افغانستان اورروس کےساتھ تعلقات مزیدبہتربنارہاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy