لاہور(یواین پی) کمرشل کام دیکھ دیکھ کر عوام بیزار ہوگئی ہے ایسی کہانیاں ہونی چاہئیں جس میں زندگی کی سچائیاں نظر آئیں مگر یہاں اس جیسے ٹاپکس پر کام کرنے کی کوئی ہمت نہیں کرتا سکرپٹ، ڈائیلاگ اور ڈائریکشن کسی بھی فلم کی جان ہوتے ہیں شائقین فلم بامعنی سجیکٹ پر فلمیں دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار پنجابی فلم ’’کالا طوفان‘‘ کے پروڈیوسرز نعیم راول اورشاہد بھٹی نے یونی ویژن نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ’’کالا طوفان‘‘ کی افتتاحی تقریب دس جنوری کوپنجابی کمپلیکس ’’پلاک ‘‘میں ہو رہی ہے فلم کے ہدایت کار ساجد علی ساجد اور میوزک ڈائریکٹر سہیل رانا ہیں جبکہ اس فلم کی کہانی و ڈائیلاگ معروف رائٹر واجد زبیری کے ہیں ۔