ہماری نئی فلمیں زوال پذیر فلم انڈسٹری میں تازہ ہوا کا خوش گوار جھونکا ثابت ہونگی ساجد علی ساجد

Published on January 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

نغمہ بیگم،بہار بیگم ،سحر ملک،الطاف حسین ،حسن عسکری،ناصر ادیب،پرویز کلیم،جرار رضوی،کمال پاشا شرکت کرینگے
لاہور(یواین پی) المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے بینر تلے بننے والی نئی فلموں کی افتتاحی تقریب میں پاکستان فلم انڈسٹری سے منسلک لیجنڈ ستاروں کو مدعو کر رہے ہیں ہماری نئی فلمیں زوال پذیر فلم انڈسٹری میں تازہ ہوا کا خوش گوار جھونکا ثابت ہوں گی ان خٰیالات کا اظہار معروف ہدایت کار ساجد علی ساجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید بتایا ’’کالاطوفان‘‘ اور ’’سب مایاہے‘‘ فلموں کی افتتاحی تقریب دس جنوری کوپنجابی کمپلیکس ’’پلاک ‘‘میں ہوگی مہمانان خصوصی صغری صدف ڈائریکٹر جنرل پلاک،خاقان حیدر ڈپٹی ڈائریکٹر پلاک ،میاں راشد فرزند ہیں چمکتے ستاروں نغمہ بیگم،بہار بیگم ،سحر ملک،الطاف حسین ،حسن عسکری،ناصر ادیب،مقصود بٹ،پرویز کلیم،جرار رضوی،کمال پاشاو دیگر شوبز سے منسلک افراد کو مدعو کیا گیاہے پروگرام ہوسٹ عینی و انعم راجپوت ہیں تقریب کی رونق کو دوبالا کرنے کیلئے گیت اور ڈانسنگ آئٹم سمیت نامور ستارے پرفارم کریں گے یہ ایک یادگار تقریب ہوگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog