فلٹر پلانٹ کی اراضی پرقائم غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن

Published on January 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

فلٹر پلانٹ کی اراضی پرقائم غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن
حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل)سپریم کورٹ کے تشکیل کردہ فراہمی ونکاسی آب کمیشن کے احکاما ت کی روشنی میں بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل نے حسین آبادمیں فلٹر پلانٹ کی اراضی پر قائم غیرقانونی تجاوزات کے خلاف بڑی کاروائی شروع کردی،کاروائی کے دوران نجی اسکول کی وسیع عمارت اورکئی مکانات مسما رکردئیے،قابضین کی مزاحمت اورمہلت حاصل کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی،منصوبے کی تکمیل سے حسین آباد،لطیف آباد کے علاقوں کو صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی،تفصیلات کے مطابق عدالت عظمی کے تشکیل کردہ واٹرکمیشن کے احکامات کی روشنی میں بلدیہ عملے نے ڈائریکٹر توحیداحمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد کی سرکردگی میں حسین آباد میں فلٹر پلانٹ منصوبے کی اراضی پر قائم غیرقانونی تجاوزات کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے نجی اسکول کی وسیع عمارت سمیت کئی مکانات مسمارکردئیے،آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی فراز احمد صدیقی نے کی جبکہ اس موقع پرایکسین واسا ذیشان ملک اوراسسٹنٹ ایکسین عامر راجپوت بھی موجود تھے،کاروائی سے قبل قابضین کی مزاحمت کے پیش نظر علاقے میں اینٹی انکروچمنٹ فورس،ڈسٹرکٹ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ ٹریفک پولیس کا عملہ اورریسکیوکیلئے ایمبولینس بھی موجودرہیں،سسکتھ گیلن ڈیلی‘فلٹر پلانٹ منصوبے کیلئے 20ایکٹر اراضی مختص کی گئی تھی،جس کی 3ایکٹر اراضی پرقابضین نے قبضہ کرکے تعمیرات کررکھی ہیں،جبکہ 17ایکٹرپر فلٹرپلانٹ کی تکمیل کے کام تیزی سے جاری ہے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی فراز احمد صدیقی نے بتایا کہ 20روز قبل قابضین کو مہلت دی گئی تھی اورتمام تجاوزات کی نشاہدہی کے لئے نشانات بھی لگادئیے تھے مگر اس کے باوجود قابضین نے سرکاری اراضی سے قبضہ ختم نہیں کیا،لہذا اب کسی قابض شخص کو کوئی مہلت نہیں دی جائیگی اورکاروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،ایکسین واسا ذیشان ملک نے بتایا کہ منصوبے کی تکمیل سے حسین آباداورلطیف آباد میں رہنے والے لاکھوں افراد کو صاف پانی فراہمی ممکن ہوسکے،منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے،اورسربراہ واٹرکمیشن کی خصوصی ہدایت پر منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرلیاجائے،کاروائی کے دوران خواتین کی بڑی تعداد سمیت سینکڑوں افراد اطراف میں موجود رہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں دوسری جگہیں فراہم کی جائیں۔
علم دشمن سندھ حکمران حیدر آباد شہر کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں‘ صابر حسین قائم خانی
حیدرآباد(رپورٹ*علی رضا رانا)علم دشمن سندھ حکمران حیدر آباد شہر کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے حق پرست رکن قومی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے اپنے بیان میں حیدر آباد شہر کے مشہورو معروف تعلیمی ادارے پبلک اسکول لطیف آباد کی تباہ حالی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پبلک اسکول لطیف آباد ماضی میں ایک نامور اسکو ل اور فروغ علم کی پہچان تھا مگر سندھ حکومت کی تعصبانہ اقدامات کی بدولت حیدر آباد کے طلبہ و طالبات ایک اچھے تعلیمی ادارے محروم ہورہے ہیں جو یقیناًحیدر آباد کی عوام سے سندھ حکومت اورضلعی انتظامیہ کی دشمنی کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہاکہ پبلک اسکول لطیف آباد کو ایک نااہل گورننگ باڈی کے سپرد کردیا گیا ہے جسکے چیرمین کمشنر حیدر آباد لیکن نااہل لوگوں پر مشتمل گورننگ باڈی کی وجہ سے پبلک اسکول میں تعلیمی معیار ختم ہور ہا ہے تو دوسری جانب اسکو ل کے اساتذہ ودیگر اسٹاف کئی ماہ سے اپنی تنخواہوں سے بھی محروم ہے جو یقیناًکمشنر حیدر آباد کی بھی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہاکہ کمشنر حیدرآباد سمیت دیگر ارباب اختیار حیدر آباد شہر میں علم دشمنی پالیسوں پر عمل پیر ا تعصب پرست عناصروں کے خلاف ایکشن لیں ۔انہوں نے کہاکہ سندھ پر قابض موروثی حکمران نے ہمیشہ علم دشمن پالیسوں پر عمل کیا جسکا ثبوت سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کو یونیورسٹی محروم رکھنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فروغ علم کیلئے حق پرست قیادت ہر طلبہ و طالبات کے ساتھ ہے اور انشاءﷲبہت جلد سندھ سے علم دشمن قوتوں کا خاتمہ ہوگااور حیدر آباد سمیت سندھ کے کونے کونے میں اعلی تعلیم کیلئے ادارے قائم ہونگے ۔
ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے محسن اور خیر خواہ تھے،‘عبدالجبار خان
حیدرآباد(یواین پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے محسن اور خیر خواہ تھے، انہوں نے ملک کی ترقی اور ملک کو ایٹمی ٹیکنالوجی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا یہی عمل پاکستان دشمن قوتوں کو پسند نہیں آیا اور انہوں نے ایک سازش کے تحت ان کا عدالتی قتل کردیا لیکن بھٹو تاریخ میں امر ہوگئے ، آج بھی ان کا فلسفہ اور مشن جاری ہے۔ وہ حلقہ پی ایس 64 میں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی 91ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ عبدالجبار خان نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے غریب مزدور، کسان اور ہاری کو باعزت زندگی گزارنے کا طریقہ سکھایا، ان کا مشن عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان فراہم کرنا تھا یہ مشن آج بھی جاری ہے اور آج بھی وہی قوتیں پیپلزپارٹی کیخلاف سرگرم ہیں جو نہیں چاہتی کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کو مضبوط اور ملک کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف طریقوں سے پارٹی اور اس کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، انتقامی کارروائیاں زوروں پر ہے ، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے جیالے نہ ماضی میں خوفزدہ ہوئے اور نہ اب خوفزدہ ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes