کھوئی رٹہ (یو این پی ) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر حلقہ کھوئی رٹہ کے بزرگ رہنما بابو راجہ محمد سلیم خان نے کہا کہ کھوئی رٹہ کے گرد و نواح میں منشیات فروشوں کا راج قائم ہے شراب کی بھٹیاں چل رہی ہیں موت کا کاروبار کرنے والے معاشرہ کے ناسور نے انت مچا رکھی ہے ایس پی کوٹلی اور احکام بالا نوٹس لیں گے ان خیالات کا اظہارپیپلز پارٹی آزاد کشمیر حلقہ کھوئی رٹہ کے بزرگ رہنما بابو راجہ محمد سلیم خان نے کھوئی رٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی سرپرستی میں بااثر منشیات فروشوں کا گروہ سرعام دھندے میں ملوث ہے پرائیوٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں کی طلباء کو منشیات کا عادی بنا یا جا رہا ہے کھوئی رٹہ کے گردو نواح بنڈلی، بھروٹ گالہ ، سیری اور دیگر مقامات پر منشیات فروش اپنا کاروبار چلا رہے ہیں جن کی سرپرستی بااثر سیاسی شخصیات کر رہی ہیں دونمبر کاروبار کرنے والے روپوں کی بچاری چند سالوں میں کروڑوں کے مالک بن گئے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے معاشرہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے فوری اقدامات نہ کیے گئے مستقبل میں بڑے نقصان کا اندیشہ ہے بابو راجہ محمد سلیم خان نے کہا کہ کھوئی رٹہ پولیس اپنے فرائض منصبی اچھے طریقے سے نبھائے اور ایسے کالے دھندے والوں خلاف کارروائی کرے ہم ان کے ساتھ ہیں انھوں نے کہا کہ ایس پی کوٹلی اور دیگر احکام بالا فوری نوٹس لیں اور معاشرہ ک ے ناسوروں کو انجام تک پہنچائیں۔
بائیں تھلہ تا کھوئی رٹہ مظاہرین نے روڈ بلاک کر دی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں
کھوئی رٹہ (یو این پی ) بائیں تھلہ تا کھوئی رٹہ مظاہرین نے روڈ بلاک کر دی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا ، عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک فوری تعمیر کی جائے مظاہرین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اہلیان بائیں تھلہ نے چوہدری شفیق بائیں تھلوی کی قیادت میں بائیں تھلہ سے کھوئی رٹہ آنے والی سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا مظاہرین نے ٹائر جلا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے ٹریفک بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین کا موقف تھا کہ سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور کوئی پرسان حال نہیں ہے ہم سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں قیمتی گاڑیاں تباہ ہو رہی ہیں مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں مشکلات درپیش ہیں ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں رہ گیا بعدازاں ایس ڈی او محکمہ شاہرات یاسر ایوب نے احتجاج مظاہرین سے مذاکرات کیے اور کہا کہ اپریل میں اس سڑک پر کام شروع ہو جائے گا محکمہ کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔
کھوئی رٹہ میں پلی بنانے کے تنازعہ پر دو گروپ آپس میں لڑ پڑے ،6افراد زخمی ، ہسپتال منتقل
کھوئی رٹہ (یو این پی ) کھوئی رٹہ میں پلی بنانے کے تنازعہ پر دو گروپ آپس میں لڑ پڑے ،6افراد زخمی ، ہسپتال منتقل، پولیس نے رپورٹ درج کر کے کارروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کے نواحی ایریا کھگروٹ میں پلی بنانے کے تنازعہ پر دو گروپ آپس میں لڑ پڑے دونوں گروپ کا دعویٰ تھا کہ یہ زمین ہماری ہے تکرار پر دونوں گروپوں میں لڑائی ہو گئی جس سے ایک گروپ کے عمران ولد محمد محفوظ، شہزاد ابراہیم ولد محمد ابراہیم زخمی ہوگئے جبکہ دوسرے گروپ میں سے محمد رفیق ولد میر محمد، محمد خورشید ولد حسن محمد، محمد گلفراز ولد محمد رفیق ، محمد الیاس ولد محمد خورشید زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی تھانہ پولیس کھوئی رٹہ نے رپورٹ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے دونوں گروپوں کاتعلق جاٹ برادری سے ہے۔
مسلم لیگ ن اوچھے اور انتقامی ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں
کھوئی رٹہ (یو این پی ) مسلم لیگ ن حلقہ کھوئی رٹہ رہنما محمد شوکت نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اوچھے اور انتقامی ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں ہے میاں محمد نواز شریف کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں جلد سر خرو ہو کر عوام کے درمیان ہوں گے میاں محمد نواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہارصدارتی امیدوار مسلم لیگ ن حلقہ 5کھوئی رٹہ محمد شوکت نواز نے کھوئی رٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ محمد شوکت نواز نے کہاکہ پاکستان کی موجودہ حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے مہنگائی کے طوفان کے بعد ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ملک نکموں کے ہاتھ میں چلا گیا ہے بڑے بڑے دعوے کرنے والوں نے ملک کو پسپائی کی طرف دھکیل دیا ہے انھوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو ملک میں معاشی انقلاب برپاکرنے کی سزا دی گئی ہے بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں ہم ایسے کالے قانون اور فیصلوں کونہیں مانتے میاں محمد نواز شریف کے خلاف انتقامی کاررائیاں تاریخ میں سیاہ فیصلوں کے طور لکھی جائیں گے میاں محمدنواز شریف جلد سرخروں ہوں گے او ر ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم بنے گئے محمد شوکت نواز نے کہاکہ آزاد خطہ میں مسلم لیگ ن قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں متحد و مستحکم ہے ان کی قیادت میں آزاد خطہ میں تعمیرو ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے نوجوان کو میرٹ کی بنیاد پر روزگا ر مل رہے ہیں این ٹی ایس کا نفاذ راجہ محمد فاروق حیدر خان کا تاریخی کارنامہ ہے ۔محمد شوکت نواز نے کہا کہ قیادت نے اگر حلقہ کی صدارت کی ذمہ داریاں دیں تو بخوبی اور احسن طریقہ سے نبھاؤں گا اور جماعت کی مضبوط کے لئے اپنا کردار ادا کروں گا۔