منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ڈی پی او آفس خانیوال
عبدالحکیم (یو این پی) منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ناجائز اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے‘ماہ دسمبر میں بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمدکرکے مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ 1کروڑ 24لاکھ 97ہزار روپے مالیت سے زائدمالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔اس ضمن میں ڈی پی او آفس خانیوال سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتا یا گیا کہ ڈی پی او محمد معصوم کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروشوں او دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف گھیر ا تنگ کیا جارہا ہے۔ڈی پی او نے کہاکہ معاشرے کی نوجوان نسل کو منشیات کے عفریت سے بچانے کے لیے منشیات فروشی کا دھندہ کرنیوالے ناسوروں کے خلا ف بھرپور کاروائی جاری ہے اس سلسلہ میں خانیوال پولیس نے ماہ دسمبر میں منشیات فروشی میں ملوث 105ملزمان کو گرفتار کرکے ان قبضہ سے 13.700کلوگرام چرس‘1.620کلوگرام ہیروئن‘1.920کلوگرام افیون‘1769لٹر شراب اور 8چالو بھٹی شراب قبضہ میں لے کر مقدمات کا اندراج کیا جبکہ ناجائز اسلحہ میں ملوث 53ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2کلاشنکوف‘33پسٹل‘7بندوق‘2رائفل‘3ریوالور‘1کاربین‘3رپیٹراور درجنوں گولیاں برآمد کرکے مقدمات کا اندراکیا اسی طرح لاؤڈ سپیکرایکٹ کی خلاف ورزی او رقماربازی میں ملوث 50ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات بند کیا گیاجبکہ 1کروڑ 24لاکھ 97ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا۔
محرران او رفرنٹ ڈیسک عملہ ریکارڈ کی تکمیل کو ہرصورت یقینی بنائیں کسی بھی کوتاہی کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ڈی پی او
عبدالحکیم (یو این پی )محرران او رفرنٹ ڈیسک عملہ ریکارڈ کی تکمیل کو ہرصورت یقینی بنائیں کسی بھی کوتاہی کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ڈی پی او محمد معصوم کا ضلع بھر کے محرران او رفرنٹ ڈیسک عملہ سے میٹنگ کے دوران خطاب۔اس ضمن میں ڈی پی ا و آفس خانیوال سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد معصوم نے گذشتہ روز ضلع بھر کے محرران او رفرنٹ ڈیسک پر تعینات عملہ سے میٹنگ کے دوران کہاکہ تھانوں کا ریکارڈ ہر صورت مکمل ہونا چائیے میں کسی بھی وقت کسی بھی تھانے کا اچانک وزٹ کرکے ریکارڈ چیک کروں گا اور نامکمل ریکارڈ کی صورت میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ فرنٹ ڈیسک کی افادیت سے شہریوں کو مکمل طور پر سہولیات میسر آرہی ہیں۔ڈی پی او نے مزید کہاکہ تھانہ پر آنیوالے شہریوں کیساتھ شائستگی سے پیش آئیں اور ان کو دوستانہ ماحول فراہم کریں تاکہ کوئی بھی شہری تھانوں پر آتے ہوئے کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہ کرے۔انہو ں نے کہاکہ کہ کسی بھی شہری سے ناروا رویے پر متعلقہ پولیس افسران اور اہلکار کے خلاف کاروائی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس واحد ڈیپارٹمنٹ ہے جس سے عوام کا براہ راست واسطہ پڑتا ہے آپ اپنے اچھے رویے سے عوام کے دلوں میں پائی جانیوالی منفی سوچ کو دور کرنے میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہاکہ آپ کا جوبھی جائز مسئلہ ہو آپ میرے پاس دفتر پیش ہوسکتے ہیں اور آپ کے جائز مسائل کو فوری حل کیا جائیگا۔
ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام محکموں کو رواں ماہ کے اندر نئی ترقیاتی سکیموں کی نئی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت
عبدالحکیم (یو این پی)ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام محکموں کو رواں ماہ کے اندر نئی ترقیاتی سکیموں کی نئی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کردی۔انہو ں نے کہاکہ مئی کے آخر تک تمام نئی سالانہ ترقیاتی سکیموں کی سفارشات مرتب کرلی جائیں گی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے نئی سکیمیں جمع کرانے بارے ٹائم سرکلر جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت تمام محکمے اپنی سکیمیں حکومت پنجاب کی ویب سائیٹ پر بھی اپ لوڈ کرنے کے پابند ہونگے۔ضلع خانیوال میں نئی ترقیاتی سکیمیں دیتے وقت عوامی مفاد کو مدنظر رکھا جائے تاکہ ان سکیموں کا فائدہ عام آدمی کو پہنچ سکے۔ ضلع میں جاری جن ترقیاتی سکیموں کے فنڈز جاری ہوچکے ہیں ان کے کام معیار کی ضمانت کے ساتھ مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائیں۔ انہوں نے یہ بات ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فیصل شہزاد سمیت محکمہ بلڈنگز‘ہائی ویز‘لوکل گورنمنٹ‘سپورٹس‘تعلیم‘ضلع کونسل‘میونسپل کمیٹیز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2018۔19کے تحت ضلع خانیوال میں سکول ایجوکیشن کی 61‘ہائر ایجوکیشن2‘سپورٹس اینڈ یوتھ افےئر7‘پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کےئرکی 6‘ورکس اینڈ سروسز کی 30‘لوکل گورنمنٹ 6‘شاہرات 57‘انہار 2‘پبلک بلڈنگز کی 6اور محکمہ جنگلات کی 1سکیم پر کام جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہاکہ ٹراما سنٹر کا کام تین ماہ کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ مفاد عامہ کا یہ منصوبہ عوام کے لیے کھولا جاسکے۔