نیویارک(یواین پی)اقوام متحدہ نے 5روہنگیا مسلمانوں کو میانمار بھیجنے کے بھارت کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بھارتی حکومت پر زور دیاگیا ہے وہ ان حالات کی وضاحت کرے جن کے تحت انہیں واپس بھیجا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دوسرا واقعہ ہے جب بھارت نے میانمار کے صوبہ رخائن کے 5روہنگیاں کو واپس بھیجا،جہاں کے حالات واپسی کیلئے سازگار نہیں ہیں۔