صحافیوں اور فیاض الحسن چوہان میں تلخ کلامی

Published on January 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

لاہور(یواین پی)قاضی حسین احمد سے متعلق تعزیتی ریفرنس کے دوران وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان صحافی کے سوال پر برہم ہوگئے جس کے بعد دونوں می تلخ کلامی ہوگئی۔قاضی حسین احمد سے متعلق تعزیتی ریفرنس میں وزیراطلاعات پنجاب نے کہاکہ قاضی حسین احمد کی جدوجہدپاکستان دشمنوں کے خلاف تھی،قاضی صاحب کی طرح عمران خان نے بھی کرپشن کے خلاف علم اٹھایا ہے،کاغذی شیروں ،زرداریوں،مداریوں کے خلاف کھڑے ہیں۔اس دوران ایک صحافی نے فیاض الحسن چوہان سے سوال کیا کہ سراج الحق کا کہنا ہے کہ مدینہ ریاست کا نعرہ کھوکھلا لگ رہا ہے، جس پر وزیراطلاعات برہم ہوگئے اور کہا کہ تعزیتی ریفرنس ہے آپ کو ایسا سوال کرنے پر شرم آنی چاہیے ،میڈیا کو یہ تمیز ہونے چاہیے کہ کس جگہ کیا بات کرنی ہے۔اس کے بعد صحافیوں نے احتجاج شروع کر دیا اور فیاض الحسن چوہان کی گاڑی کے سامنے آگئے۔صحافیوں نے وزیراطلاعات پنجاب سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا مگر وہ گاڑی میں بیٹھ کرچلے گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题