لاہور ہائیکورٹ: پتنگ بازی کی اجازت کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Published on January 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

لاہور: (یواین پی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے پتنگ بازی کی اجازت دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کیس کی سماعت کریں گے۔کائٹ فلائنگ ایکٹ 2009ء کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پتنگ بازی پر پابندی کا حکم دے چکی ہے، اس کی اجازت دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔یہ درخواست ایک شہری عائزہ جاوید نے شیراز ذکا ایڈوووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے جس میں کائٹ فلائنگ ایکٹ پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں اور پنجاب امتناع پتنگ بازی آرڈیننس کی دفعہ 4 کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست میں واضح کیا گیا ہے کہ قانون میں پتنگ بازی کی اجازت دینے کیلئے کوئی معیار مقرر نہیں کیا گیا۔ کائٹ فلائنگ قانون کے باوجود پتنگ بازی سے ہلاکتیں ہوئیں، اس قانون کے تحت بسنت کی اجازت دینا انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes