نئی فلمیں’’کالاطوفان‘‘ اور ’’سب مایاہے‘‘ کی افتتاحی تقریب 

Published on January 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

صغری صدف ڈائریکٹر جنرل پلاک،،میاں راشد فرزند اور فلم سٹار معمر رانا مہمانان خصوصی ہونگے
نغمہ بیگم،بہار بیگم ،سحر ملک،الطاف حسین ،حسن عسکری،ناصر ادیب،مقصود بٹ،پرویز کلیم،دیگر شرکت کرینگے
لاہور(یواین پی)دس جنوری کو پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ستاروں کی کہکشاں کے ساتھ پنجابی کمپلیکس ’’پلاک ‘‘میں ایک خوبصورت رنگا رنگ،منفرد اور یادگارفلمی تقریب منعقد ہوگی جس میں پاک فلم انڈسٹری کے معروف مصنف کمال پاشا کی تاج پوشی بھی کی جائے گی المراد پروڈکشن اینڈیونی ویژن نیوز کے زیر اہتمام بننے والی نئی فلموں ’’کالاطوفان‘‘ اور ’’سب مایاہے‘‘ کی افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی صغری صدف ڈائریکٹر جنرل پلاک،خاقان حیدر ڈپٹی ڈائریکٹر پلاک ،میاں راشد فرزند اور فلم سٹار معمر رانا ہونگے ہوسٹ کے فرائض عینی و انعم راجپوت سر انجام دیں گی تقریب کی رونق کو دوبالا کرنے کیلئے گیت اور ڈانسنگ آئٹم سمیت نامور ستارے پرفارم کریں گے ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد ،میوزک ڈائریکٹرسہیل راناجبکہ فلمسازشاہد بھٹی، نعیم راول ،فرحان ملک اور سعید علی خاں ہیں چمکتے ستاروں نغمہ بیگم،بہار بیگم ،سحر ملک،الطاف حسین ،حسن عسکری،ناصر ادیب،مقصود بٹ،پرویز کلیم،جرار رضوی دیگر شوبز سے منسلک افرادخصوصی طور پہ شرکت کرینگے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog