لاہور (یواین پی )پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈیوس روڈ ،شملہ پہاڑی ،حبیب اللہ روڈ ،گڑھی شاہو،ایجرٹن روڈ ،کینال روڈ،گلبرگ ،ایبٹ روڈ ،شیخوپورہ ،مریدکے میں بوندا باندی جاری ہے ۔