ممبئی (یواین پی)بالی وڈ اداکار ریتک روشن نے زندگی کی 45بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ریتک روشن 10جنوری 1974 میں ممبئی میں پیدا ہوئے‘ انہوں نے 80کی دہائی میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلمی دنیا میں قدم رکھا جبکہ انہوں نے اپنے والد اور فلم ساز راکیش روشن کی 4فلموں کوئلہ، کنگ انکل، کرن ارجن اور خود غرض کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فرائض بھی انجام دیئے لیکن انہوں نے 2000 میں اپنے والد کی فلم کہو نہ پیار ہے میں مرکزی کردار سے اپنی اداکاری صلاحیتوں کا لوہا منوایا جس کے بعد انہوں نے متعدد کامیاب فلمیں دیں جن میں کبھی خوش کبھی غم، سائنس فکشن فلم کوئی مل گیا، کرش، کرش 3 ، دھوم 2، جودھا اکبر، اگنی پتھ، زندگی نہ ملے گی دوبارہ اور دیگر شامل ہیں جبکہ انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔