حکومت کا نواز شریف کے ساتھ ایسا رویہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، لیگی رہنما

Published on January 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

لاہور (یواین پی) کوٹ لکھپت جیل لاہور میں نواز شریف کی طبیعت خراب ہو گئی، جس پر لیگی رہنماؤں کا شدید ردعمل جاری ہے۔ لیگی رہناؤں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی طبیعت اگر مزید خراب ہوئی تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کو بلا کر سابق وزیر اعظم کا چیک اپ بھی نہیں کروایا جا رہا۔رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بائیں بازو میں درد شروع ہو گیا ہے جس پر ان کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ درد انجائنا کا بھی ہو سکتا ہے اس لئے جلد از جلد ان کا علاج کروایا جائے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جیل کے باہر ڈاکٹرز کافی دیر انتظار کرتے رہے لیکن پولیس حکام کی جانب سے ڈاکٹرز کو چیک اپ کی اجازت تک نہی دی گئی۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جس نے ملک کے لئے اتنی خدمات انجام دی ہوں اس کے ساتھ ایسا رویہ شرمناک ہے۔ شہباز شریف نے حکومت کو پر تنقید کرتے ہوئے حکومت کے ایسے رویے کو سیاسی انتقام کی بدترین مثال کہہ دیا۔ دوسری جانب ترجمان پنجاب نے مریم نواز کے ٹوئٹ غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت بلکل ٹھیک ہے اور وہ صحت مند ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题