ستاروں کی ایک کہکشاں میرے ساتھ تھی ، فوٹو سیشن نہیں بلکہ عملی اقدامات کرتے ہیں گفتگو
لاہور(یواین پی)پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈز کو ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھا ہونا اور میرے کام کی حوصلہ افزائی کرنا میرے لئے اعزاز اور ورثہ حیات ہے جو میں شاید ہی زندگی میں کبھی بھول پاؤں ان خیالات کا اظہار معروف فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پنجابی کمپلیکس پلاک میں چمکتے ستاروں کی ایک کہکشاں میرے ساتھ تھی ہم کاغذی اور فوٹو سیشن نہیں بلکہ عملی اقدامات کرتے ہیں آغا حسن عسکری،پرویزکلیم،جرار رضوری،ناصر ادیب،کمال پاشا،واجد زبیری،اشفاق کاظمی،ڈاکٹربی اے خرم،اچھی خان راحیلہ آغا،حمیراناز،روزبٹ ،دیاجٹ و دیگرستاروں کا میری فلموں ’’کالاطوفان‘‘ اور ’’سب مایا ہے ‘‘کی تقریب میں آنا اس کا زندہ ثبوت ہے یہ فلمی تاریخ میں ایک ایسی تقریب تھی جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔