پی ایس ایل سیزن فور کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

Published on January 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میچوں کی ٹکٹیں فروخت کیلئے جاری کر دیں۔پی ایس ایل فور کی تیاریاں زورں پر ہیں، کرکٹ دیوانوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ پی سی بی نے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع کر دی ہے، شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں صرف شارجہ اور ابوظہبی کی ٹکٹیں جاری کی گئی ہیں، پہلی مرتبہ ابوظہبی میں پی ایس ایل کے میچز کرائے جا رہے ہیں جبکہ لاہور اور کراچی کی ٹکٹیں بھی جلد دستیاب ہوں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری سے عرب امارات میں ہو گا جبکہ فائنل میچ 17 مارچ کو کراچی میں شیڈول ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق شارجہ میں 8 اور ابوظہبی میں 4 میچز کھیلیں جائیں گے جن کے لیے آن لائن ٹکٹس بکنگ کے لیے دستیاب ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog