لاہور : (یواین پی) پاکستانی سپر سٹار اور ماضی کی مقبول اداکارہ ریما خان نے کہاہے کہ شادی کے بعد انہوں نے شوہر اور اپنے سسرال والوں کا اعتبار حاصل کرنے اور وہاں اہم مقام بنانے کیلئے بہت محنت کی. اس وجہ سے انہوں نے صرف اپنی گھریلو زندگی پر ہی توجہ دی اور شوبز سے کنارہ کشی کرلی ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے بتایاکہ شادی کے بعد انہوں نے اپنی تعلیم بھی مکمل کی ، سسرال اور شوہر کا اعتبار جیتنے کے بعد شوبز میں ایک بار پھر آہستہ آہستہ قدم رکھا۔ریما خان نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ لوگ ان کا موازنہ مادھوری ڈکشٹ سے کرتے ہیں۔اداکارہ نے شادی سے قبل مختلف اداکاروں سے تعلقات کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر بھی بات کی اور اس شکوہ کیا کہ وہ زرد صحافت کا نشانہ بنیں،اپنے حوالے سے افیئرز کی جھوٹی خبریں پڑھ کر دکھ ہوتاتھا،لوگ ایسی خبروں کو جلد ہی بھول گئے ، کیوں کہ ان میں کوئی سچائی نہیں تھی۔