پاکستان ٹیم کے ون ڈے کھلاڑی جنوبی افریقہ پہنچ گئے

Published on January 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments


پورٹ الزبتھ: (یواین پی) ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جوہانسبرگ سے پورٹ الزبتھ پہنچ گئے۔یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخرزمان، امام الحق، طلعت حسین، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شان مسعود، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان، شاداب خان، محمد عامر، عثمان خان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题