اداکارہ روز بٹ کی زبردست ڈانسنگ آئٹم سے شائقین عش عش کر اٹھے

Published on January 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے ایک اچھی پروڈکشن کے ساتھ کام کا موقع مل رہا ہے،روز بٹ
لاہور(یواین پی)پنجابی کمپلیکس پلاک میں المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ کے بینرتلے بننے والی دو فلموں کی افتتاحی تقریب میں معروف اداکارہ روز بٹ کی زبردست ڈانسنگ آئٹم سے شائقین عش عش کر اٹھے تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر ساجد علی ساجد کی فلموں ’’کالاطوفان‘‘ اور ’’سب مایا ہے‘‘ کی افتتاحی تقریب میں اداکارہ روز بٹ نے پرفارم کیا ان کی شاندارڈانس انٹری پر حاضرین نے خوب داد دی اداکارہ کی اچھی پرفارمنس دیکھ کر پروڈیوسر شاہد بھٹی نے انہیں اپنی آنے والی فلموں میں کام دینے کا عندیہ دیا ہے اداکارہ روز بٹ نے یواین پی کو بتایا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے ایک اچھی پروڈکشن کے ساتھ کام کا موقع مل رہا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes