اسٹیج ڈرامہ ’’یوٹرن‘‘ کی کامیابی دراصل پوری ٹیم کا کامیابی ہے رائٹر ،ایکٹر و ڈائریکٹر ایم اے ٹھاکر
لاہور(یواین پی)سینئر پروڈیوسر عابد بھٹی کا نئے سال 2019 کے پہلے اسٹیج ڈرامہ’’ یوٹرن‘‘ نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے بہتر اداکاری و ہدایت کاری پہ کامیڈین ایم اے ٹھاکر اور ان کی ٹیم کو مبارک باد اور خصوصی انعام سے بھی نوازا گیا نئے سال کے آغاز پہ یوٹرن اسٹیج ڈرامہ نے بہترین رسپونس دیا اس ڈرامہ میں ایم اے ٹھاکر نے عمدہ اداکاری اور بطور ڈائریکٹرپوری ٹیم سے ایسا کام لیا کہ شائقین ڈرامہ نے ’’یوٹرن‘‘ کو کامیابی سے ہمکنار کیا اس ڈرامہ سے480000 پرافٹ ہوا یہی وجہ ہے کہ میں نے ایم اے ٹھاکر کی پرفارمنس دیکھتے ہوئے ان کا معاوضہ بڑھا دیا ان خیالات کا اظہار سینئر پروڈیوسر عابد بھٹی نے یواین پی سے کیا اس موقع پہ ایم اے ٹھاکر نے کہا کسی بھی ڈرامہ کی کامیابی کے پیچھے کہانی کا مضبوط اسکرپٹ،ڈرامہ پہ ڈائریکٹر کی گرفت اور ٹیم کی عمدہ کردار نگاری کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے میں آج جس مقام پہ ہوںیہاں تک کے سفر میں علی عیسی اینڈ کمپنی،سخی سرور بٹ،چنگیز اعوان ،چوہدری ذوالفقار اور چوہدری بلال کا بڑا ہاتھ ہے یو ٹرن کی کامیابی سے مجھے مختلف پرجیکٹس کی آفرزاور مختلف پروڈیوسر میرے ساتھ کام کے خواہش مند ہیں