کوئٹہ(یواین پی) محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ بگروٹ میں درجہ حرارت منفی تیرہ جبکہ استور اور گوپس میں منفی دس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، قلات، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔