لاہور (یواین پی )تحسین شاہینہ نے صوفیانہ کلام ’’ دم مست قلندر مست مست ‘‘سنا کر سما باندھ دیا تفصیلات کے مطابق پنجابی کمپلیکس پلاک میں ڈائریکٹر ساجد علی ساجدکی فلموں کے افتتاح کے موقع پہ سجائی گئی ستاروں کی کہکشاں میں گلوکارہ تحسین شاہینہ نے صوفیانہ کلام ’’ دم مست قلندر مست مست ‘‘سنا کر سما باندھ دیا فلم کے لیجنڈز محمد کمال پاشا، رائٹر ناصر ادیب،سینئر ہدایت کار آغا حسن عسکری ،رائٹر اشفاق کاظمی، رائٹرواجد زبیری،جرار رضوی،ڈاکٹربی اے خرم،راحیلہ آغا،اچھی خان، حمیراناز ،روز بٹ،دیا جٹ نے انہیں عمدہ گائیگی پہ دل کھول کر داد دی گلوکارہ تحسین شاہینہ کے صوفیانہ کلام کی گائیگی کی پرفارمنس اتنی عمدہ تھی کہ حاضرین جھومنے پہ مجبور ہو گئے