ساہیوال: (یواین پی) وزیر اعلی کا ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملوث اہلکاروں کوحراست میں لےلیاگیاہے، کیس میں انصاف ملےگاکسی کیساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔ساہیوال پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعےکافوری نوٹس لیا، جےآئی ٹی بنادی،ایڈیشنل آئی جی سربراہی کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ جوبھی واقعےمیں ملوث ہوگااسےعبرت کانشان بنادیں گے، انکوائری کی نگرانی خودکروں گا، زخمی بچوں کی کفالت حکومت کرےگی۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے زخمی بچوں کی عیادت کی اور گفٹ دیے، وزیر اعلیٰ نے ورثاء سے تعزیت بھی کی جبکہ آئی جی پنجاب نے معاملے پر وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔یاد رہے کہ ساہیوال میں مشکوک پولیس مقابلے میں خاتون اور بچی سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے۔ خاندان شادی پر لاہور سے بوریوالا جا رہا تھا، جاں بحق ہونے والے خلیل کی والدہ بھی صدمے سے دم توڑ گئی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود افراد کے پاس اسلحہ تھا نہ ہی انہوں نے مزاحمت کی.سی ٹی ڈی کے دعوؤں کے مطابق کارروائی ساہیوال ٹول پلازہ کے قریب کی گئی، دوپہر 12 بجے کاراور موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش کی گئی، اہلکاروں کی فائرنگ سے چار مبینہ دہشتگرد ہلاک جبکہ شاہد جبار، عبد الرحمان اور ان کا ایک ساتھی فرار ہو گئے۔