اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ ساہیوال کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، وزیر اعظم عمران خان واقعے پر بہت زیادہ افسردہ اور فکرمند ہیں۔افتخار درانی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بچوں کا کوئی قصور نہی تھا، بچوں کو سپورٹ کیا جائے گا، بچوں کی دیکھ بھال حکومت کرے گی، وزیراعظم رحم دل انسان ہیں۔افتخار درانی نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلٰی پنجاب سے تواتر سے رابطے میں ہیں، وزیراعظم نے فوری تحقیقات کراکے حقائق سامنے لانے کی ہدایت کی ہے، بچوں والا معاملہ انتہائی دردناک ہے، لوگ حقائق جاننا چاہتے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی بنائی ہے، جلد نتیجہ سامنے آئے گا، واقعے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، خیبرپختونخوا پولیس کی طرح پنجاب میں بھی سکریننگ کا عمل جاری ہے، بہتر پرفارم نہیں کرنے والے یا داغدار ماضی والوں کی نشاندہی کی جارہی ہے، پنجاب میں ریفارمز بھی آجائیں گی، پولیس بہتری کی جانب گامزن ہوجائے گی۔