میرے ڈائیلاگ ایک پلڑے اور دوسرے میں کمال پاشا کا ایک ڈائیلاگ رکھیں توانکا پلڑا بھاری ہوگا
لاہور(یواین پی)میں نے فلموں کے معروف مصنف کمال پاشا سے بہت کچھ سیکھا ،میرے لکھے ہوئے تمام ڈائیلاگ ایک پلڑے میں اور دوسرے پلڑے میں ان کا صرف ایک ڈائیلاگ رکھ دیا جائے تو یقین جانیں پاشا صاحب کے ایک ڈائیلاگ والا پلڑا بھاری ہوگا آج کی کہکشاں جو ڈائریکٹر ساجد علی ساجد نے اپنی فلموں’’کالاطوفان‘‘ اور ’’سب مایا ہے‘‘ کی افتتاحی تقریب کیلئے سجائی ہے اس کے دولہا کمال پاشا ہیں ان خیالات کا اظہارشہرہ آفاق فلموں کے مصنف ناصر ادیب نے اپنے خطاب میں کیاتقریب میں شوبز سے منسلک نامور ستارے پرویز کلیم،واجد زبیری،اشفاق کاظمی،جرار رضوی،حسن عسکری ،ڈاکٹربی اے خرم،راحیلہ آغا،روز بٹ،حمیراناز،جیاخان،دیاجٹ،اچھی خان سمیت دیگر نے شرکت کی ناصر ادیب نے مزید کہا کہ میں رائٹر نہیں بلکہ نامور رائٹر کا فالور ہوں کیونکہ مجھے اس قابل بنانے والے آغا حسن عسکری ہیں انہوں نے میرے حوصلے بلند کئے ۔