سٹار اور شہرت یافتہ ہونا دو مختلف چیزیں ہیں: کاجول

Published on January 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

ممبئی: (یواین پی) بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے کہا کہ لفظ سٹار اور شہرت دو مختلف چیزیں ہیں اور ان دونوں کو ایک ساتھ جوڑا نہیں جا سکتا. اداکاری اپنانے کا کبھی نہیں سوچا تھا یہ ازخود ہو گیا. میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کاجول کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ بالی وڈ میں بہت سے ایسے افراد ہیں جو مشہور تو بہت ہیں لیکن ان میں سے چند ہی سٹارز ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے ان دونوں چیزوں کو ایک ساتھ استعمال کیا جاتا تھا تاہم آج کے دور میں یہ دو مختلف چیزیں ہو گئی ہیں۔کاجول کا اپنے کیریئر کے حوالے سے کہنا تھا کہ بالی وڈ میں میری کام کی ابتدا اچھی نہیں رہی، یہاں تک کہ میری پہلی فلم بھی ناکام رہی۔ درحقیقت میں نے کبھی بھی اداکاری کو اپنانے کا نہیں سوچا تھا لیکن یہ ازخود ہو گیا اور پھر میں آگے بڑھتی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme