جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے’’آج‘‘ کھیلا جائیگا 

Published on January 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 543)      No Comments

پورٹ الزبتھ(یواین پی)جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 22جنوری کو کھیلا جائیگا ۔ پاکستان کو پانچ ایک روزہ انٹر نیشنل ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ 22 جنوری، تیسرا میچ 25 جنوری، چوتھا میچ 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم فروری، دوسرا میچ 3 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme