نصف صدی قبل میرے لکھے ہوئے ڈائیلاگ مجھے اب بھی یاد ہیں کمال پاشا

Published on January 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

اچھے ڈائریکٹرز کے ساتھ اچھے سبجیکٹ شائقین فلم دیکھیں گے تو یقیناًفلم کامیاب ہوگی
لاہور (یواین پی) نصف صدی قبل میرے قلم سے لکھے ہوئے ڈائیلاگ مجھے ابھی یاد ہیں اچھے اور جاندار ڈائیلاگ فلم کی جان ہوا کرتے ہیں اگر اچھے ڈائیلاگ کی فنکار اچھی پرفارمنس دکھا ئے تو وہ فلم ہٹ ہو جاتی ہے ان خیالات کا اظہارنامور فلمی مصنف محمد کمال پاشا نے پنجابی کپلیکس میں ڈائریکٹر ساجد علی ساجد کی فلمیں ’’کالاطوفان‘‘ اور ’’سب مایاہے‘‘کی افتتاحی تقریب میں کیاپنجابی کمپلیکس میں جب فلمی مصنف تشریف لائے تو المرادپروڈکشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بی اے خرم نے ان کا پرتپاک استقبال کیاانہوں نے مزید کہا کہ ساجد علی ساجد اس بات پہ مبارک باد کے حق دار ہیں کہ انہوں نے ایک کامیاب فلمی تقریب کے انعقاد سے زبردست کام کیا ہے جب اچھے ڈائریکٹرز کے ساتھ اچھے سبجیکٹ شائقین فلم دیکھیں گے تو یقیناًفلم کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes