جدہ( زکیر احمد بھٹی )یوھ نائب صدر ملک اسد اعوان نے قومی اسمبلی کے نائب سپیکر قاسم سوری اور پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ایڈوائزر گل حمید خان کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے جو اوورسیز نے امیدیں وابستہ کی ہیں وہ پاکستان تحریک انصاف پوری کرے گی ملک اسد اعوان نے پاکستان سے عمرے پر آئے ہوئے قومی اسمبلی کے نائب سپیکر قاسم سوری سے ملاقات کے دوران کی ۔قومی اسمبلی کے نائب سپیکر قاسم سوری نے ملک اسد اعوان کو یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جو بھی مسائل ہے میں ان کو وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب تک پہنچوں گا اور ان کا بہت جلدی حل بھی ہو گا ۔
قومی اسمبلی کے نائب سپیکر قاسم سوری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جمہوری روایات کے مطابق ملک کے نظام کو چلا رہی ہے جس میں عدل و انصاف کے نظام کو بہتر بنانے کے علاوہ ملک کو ترقی کی جانب لیکر بھی جانا ہے نائب سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا وہ اس پر تیزی کے ساتھ گامزن ہے اور لوگوں کی امیدوں پر پورا اتر رہی ہے