اداکارہ روحی بانو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

Published on January 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ماضی کی سپر سٹار اداکارہ روحی بانو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں، صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ نفسیاتی مرض میں مبتلا تھیں تاہم ان کی وفات گردے فیل ہونے کے سبب ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی تعلیم یافتہ اداکارہ روحی بانو 2 ماہ سے شدید علیل تھیں انھیں گردوں کا مرض لاحق تھا۔ اس سے قبل وہ کئی برس نفسیاتی مرض اور مالی مسائل کا شکار بھی رہیں۔ انھوں نے کئی پاکستانی ڈراموں میں جاندار کردار نبھائے، وہ بھارت کے مشہور طبلہ نواز استاد اللہ رکھا کی صاحبزادی تھیں۔ ان کی ازواجی زندگی ناکامی سے دوچار رہی تاہم اکلوتے بیٹے علی کے قتل کے بعد گویا خوشیاں ان سے روٹھ گئیں۔ نازک اندام اور حسین اداکارہ غم واندوہ کا بوجھ نہ سہار سکیں اور نفسیاتی عوارض کا شکار ہو گئیں جس کے باعث فاؤنٹین ہاؤس روحی بانو کا مسکن بن گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق روحی بانو نفسیاتی مرض شیزوفرینیا میں مبتلا تھیں تاہم گردوں کا مرض ان کی زندگی چھیننے کا بہانہ بنا اور لاکھوں پرستاروں کو افسردہ چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes