حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل) ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز شیخ کی زیر صدارت ضلع کے پولیس افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایس پی ہیڈکواٹر، ڈی ایس پی ، سی آئی اے، تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی اجلاس میں ضلع کے تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ایس ایس پی حیداآباد سرفراز نواز شیخ نے اچھی کارکردگی والے ایس ایچ اوز کو شاباش دی اور خراب کارکردگی والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز کردیا ار تمام ایس ایچ اوز کو حکم دیا کہ اگر کسی کی بھی حد میں کوئی بھی واقعہ پیش آتا ہے تو ایس ایچ اوز بروقت موقع پر پہنچیں فریادی سے تفصیلات معلوم کریں انہیں مطمئن کریں اور فوری ملزمان کا تعاقب کر کے انہیں گرفتار کریں گے تھانے پر آنے والے سائل کے ساتھ خوش اخلاقی اور نرمی سے پیش آئیں پہلے انہیں پانی پیش کریں اطمینان سے بیٹھا کر ان کی بات سنیں اور ان کی فوری داد رسی کریں تمام ایس ایچ اوز روزآنہ شام 4 بجے سے 6 بجے تک اپنے آفس میں بیٹھیں گے اور پبلک سے مل کر ان کی درخواستیں سنیں گے تمام یس ڈی پی اوز صاحبان بھی روزانہ اپنے آفس میں اپنے سب ڈویژن کے لوگوں سے ان کی شکایات اور درخواستیں سنیں گے اگر کوئی ایس ایچ او پبلک کی نہیں سنتا تو اسے محکمانہ سزا ملے گی ایس پی ہیڈ کواٹر بذات خود تھانوں کا اچانک سرپرائز وزٹ کر کے انہیں چیک کریں گے ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز شیخ نے ایس ایچ اوز کومخاطب کرتے ہوئے کہا کے آپ کا پہلا ٹاسک یہ ہے کہ یکم فروری تک اپنی حد کے اشتہاری اور روپوش ملزمان کی لسٹ میں سے 10فیصد ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں گے تمام ایس ایچ اوز اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر گرفتا ر ملزم کو ڈسٹرکٹ پولیس کے سی آراو سیکشن کرمنلزکپمیوٹرائز ریکارڈ آفس میں لاکر ملزمان کا مکمل ڈیٹا کمپیوٹرائز کرائیں گے ایس ایس پی حیدرآباد نے ایس ڈی پی اوزکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے سب ڈویزن کے تھانہ جات کی کارکردگی پر نظر رکھیں اوردیکھیں کے ایف آئی آرزکے اندراج میں صیح دفعات کا اندراج کیا گیا ہے یا نہیں اپنے تھانہ جات کے تمام کیسز کی انوسٹی گیشن کو بھی لازمی چیک کیں کے انوسٹی گیشن میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی تو نہیں برتی جارہی ہے۔تمام تھانہ جات کی نفری کو چیک کریں کے اس کی صیح ڈیپلائمنٹ کی جارہی ہے یا نہیں ایس ایس پی حیدرآباد نے حکم دیا کے تمام تھانہ جات منشیات اور خصوصا ،آئس، نامی خطرناک نشہ کے خلاف سختی سے کریک ڈاون کریں گذشتہ دنوں پکڑے جانے والے آئس نامی نشہ کے ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ آئیس کا نشہ کرنے والے ہی چرس اوردیگر منشیات کی آڑ میں اس خطرناک زہر کو پھیلانے کا ذریعہ بنائے جا رہے ہیں آئس کے نشہ کا شکار لوگوں کو ٹریس کر کے اس خطرناک زہر کو پھلنے سے روکیں اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کے دوران بغیر نمبر پلیٹ، بغیر رجسٹریشن گاڑیوں،فینسی نمبر پلیٹ ، غیر قانونی ہوٹر اور سائرن کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد عبد الغنی سومرو نے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی سول اسپتال حیدرآباد کا اچانک دورہ
حیدرآباد(رپورٹ*علی رضا رانا) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد عبد الغنی سومرو نے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی سول اسپتال حیدرآباد کا اچانک دورہ کیا اپنے دورے میں انہوں نے سول ہسپتال کے مختلف وارڈز خاص کر کے بچوں کے وارڈ اور بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ سمیت یورولاجی اور میڈیکل تھری کا بھی دورہ کیااور وہاں موجود مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات ، صفائی ستھرائی اور ادویات کا معائنہ کیا جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل میڈیکل سپرینٹنڈنٹ سول اسپتال کی جانب سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات سے متعلق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآبادکو بریفنگ دی گئی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد عبد الغنی سومرو نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے جبکہ ڈاکٹر ز غریب عوام کا علاج اپنا فرض سمجھتے ہوئے ایمانداری سے انجام دیں انہوں نے مختلف ڈاکٹرز کے ایپران نہ پہننے اور فارما سیوٹیکل کمپنی کے نمائندے کی ایک وارڈمیں موجودگی پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ ڈاکٹر ز اپنی ڈیوٹی کے اوقات میں ایپران پہننے کو یقینی بنائیں جبکہ فارما سیوٹیکل کمپنی کے نمائندے ڈاکٹرز کی فرائض کی ادائیگی میں خلل نہ ڈالیں ا نہوں نے بچوں کو فراہم کی جانے والی ادویات کے اسٹاک کا بھی جائزہ لیا اور مختلف ادویات پر درج تاریخ میعاد کو بھی چیک کیا دورے کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مریضوں اور انکے اہل خانہ سے خیریت دریافت کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق سوالات کیے جس پر مریضوں اور انکے اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ہسپتال کا عملہ انکے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہے جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآبادنے اپنے اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کے ہمراہ ایڈیشنل میڈیکل سپرینٹنڈنٹ اور سول اسپتال کے فوکل پرسن فار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اور اسپتال کی انتظامیہ کے دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔