سنیچورین (یواین پی)پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (آج) 27 جنوری کو کھیلا جائیگا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہو گا،،شیڈول کے مطابق پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔یاد رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی تھی ۔