لاہور (یواین پی) معروف شاعر اسحاق ڈار کی والدہ کے انتقال پہ شوبز حلقوں کی جانب سے اظہار افسوس اور دعائے مغفرت،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نامور شاعراسحاق ڈار کی والدہ ماجدہ رضائے الہی سے انتقال کر گئیں المراد پروڈکشن کے تعزیتی اجلاس میں مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی گئی گلوکار افضل ماہی ،گلوکاراشرف مرزا،گلوکارہ حنا ملک،گلوکارہ گلاب،فلم ڈائریکٹرساجد علی ساجد،رائٹرڈاکٹربی اے خرم ،اداکارہ روز بٹ ،سنگر امین راجہ،علی چوہدری،خالد محمود ڈوگر و دیگر نے شاعر اسحاق ڈار کی والدہ کے انتقال پہ گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کا اظہار کیا۔