جدہ(زکیر احمد بھٹی)پاکستان قونصلیٹ جدہ میں تعینات قونصل پریس ارشد منیرکو پاکستان و سعودی عرب میں بہترین میڈیا تعاون اور پاکستان اور حکومت پاکستان کی عرب اور عوام دوست پالیسیوں کو بہتر انداز میں تشہیر کے نتیجے میں وزیر اعظم پاکستان اور و زیر اطلاعات نے گریڈ 20 میں ترقی دے دی ہے ۔وہ عرصہ دو سال سے پاکستںی قونصلیٹ میں اپنی ذمہ داریاں اد کررہے ہیں پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین امیر محمد خان صدر شاھد نعیم جنرل سیکرٹری جمیل راٹھور اور ممبران سید مسرت خلیل۔ محمد عامل عثمانی ۔ اسد اکرم۔ زکیر احمد بھٹی ۔محمد امانت اللہ ۔نور الحسن گجر خالد نواز چیمہ ۔مصطفی خان. میڈم فوزیہ کی جانب سے مبارک باد ۔ پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیرمین نے کہا کہ ارشد منیر صاحب کو سعودی عرب میں بہترین کارکردگی پر جو ترقی ملی ہے اس پر پاکستان جرنلسٹس فورم اور سعودی عرب میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے جس طرح ارشد منیر صاحب نے پاکستانی میڈیا اور کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا ہے جس کی بدولت حکومت پاکستان نے ارشد منیر صاحب کو بیسویں گریڈ میں ترقی دی ہے