ہائی کورٹ کے جج فاروق حیدر نے ضمانت منظور کی ،توہین عدالت پہ ڈی ایس پی 7فروری کو طلب
لاہور(یواین پی) اسٹوڈیو الیون کے اونرمعروف سنگر مرزا اشرف کی لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت منظور،ہائی کورٹ کے جج فاروق حیدر نے ضمانت منظور کی تفصیل کے مطابق اسٹوڈیو الیون کے اونرمعروف سنگر مرزا اشرف شامل تفتیش ہونے تھانہ شاہ کوٹ پہنچے تو ڈی ایس پی تھانہ شاہ کوٹ احسان اللہ نے عدالت عالیہ کا حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے مرزا اشرف کو چار روز کے لئے حوالات میں بند کر دیا چارروز کے بعد رہا کیاسنگر نے اپنے وکیل سید محمود گیلانی ایدووکیٹ کے ذریعے عدالت عالیہ میں ڈی ایس پی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دے دی جس پر عدالت نے توہین عدالت کی کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی کو 7فروری کو طلب کر لیا