اسلام آباد(یواین پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی شعیب ملک اپنی37ویں سالگرہ یکم فروی جمعہ کودھوم دھام سے منائیں گے اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں کرکٹ کے شائقین اور شعیب ملک کے مداح بھی سالگرہ کی تقاریب منعقد کریں جہاں کیک کاٹے جائیں گے اور شعیب ملک کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گے۔شعیب ملک یکم فروری 1982ء کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے ون ڈے کرکٹ کا آغاز1999ء میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2001ء میں بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔شعیب ملک نے 2010ء میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی وہ شادی کے بعد اپنی ساتویں سالگرہ منائیں گے۔