اسلام آباد(یواین پی) گورنر سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق شرح سود 0.25 فیصد بڑھا دی گئی ہے ۔گورنر سٹیٹ بینک کا کہناتھا کہ شرح سود میں اضافے کے بعد 10.25 فیصدکر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک کا کہناتےھا کہ مالی خسارہ کم ہوا ہے ، پاکستان میں افرااط زر کی شرح بڑھ رہی ہے تاہم پہلی ششماہی میں مالیاتی خسارہ گزشتہ سال کی نسبت بڑھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جولائی تا نومبر صنعتی پیدوار 0.9 فیصد رہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں ، نئے شرح سود کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا ۔