انڈس ایوارڈ کا مقصد فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہے کامران حیات

Published on February 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 198)      No Comments

لیجنڈ پروڈیسر وحید اقبال ،گلوکارنصیر احمد خواجہ،عامر اظہر، عینی گوہر مہمان خصوصی ہونگے
اسلام آباد(یواین پی )انڈس میوزیکل ایوارڈ شو کے انعقاد کا مقصد فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اندرون و بیرون ملک ہمارے ایونٹس پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ہوتے ہیں تاکہ ہمارے ملک کے فنکاروں کی ورکنگ کو دنیا کے ہر گوشہ میں اجاگر کیا جا سکے ان خیالات کا اظہارانڈس میوزیکل ایوارڈ شو کے آرگنائزر کامران حیات نے یواین پی سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پلیٹ فارم سے شوبز سے منسلک افراد کے ساتھ ساتھ غریب اور بے سہاراافراد کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے انڈس میوزیکل ایوارڈ شو سولہ فروری کو ہوگا جس میں نامور ستارے پرفارم کریں گے اور نامزد فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے نوابزادہ یوسف خان ہوتی (مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق)، لیجنڈ پروڈیسر وحید اقبال ،گلوکارنصیر احمد خواجہ،عامر اظہر، عینی گوہر مہمان خصوصی ہونگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog