اسلام آباد (یواین پی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پنجاب میں راولپنڈی ،اٹک ،چکوال ،جہلم چینیوٹ ،میانوالی ،فیصل آباد ،خوشاب ،لیہ ،سرگودھا اور شیخو پورہ سمیت دیگر علاقو ں میں محسوس کیے گئے جبکہ خیبر پختونخواہ میں پشاور ،بٹگرام ،لوئی دیر ،اپر دیر ،مالا کنڈ،ڈی آئی خان ،مردان ،ایبٹ آباد،ایبٹ آباد اور بونیر سمیت دیگر علاقوں میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں سے باہر نکل آئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز افغانستان میں ہندو کش ریجن تھا جبکہ اس کی گہرائی 80کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔