لاہور (یواین پی) وزیراعظم آج لاہور کے دورے پر پہنچ رہے ہیں جہاں انھیں سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی تحقیقات سے آگاہ کیا جائے گا، وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کہتے ہیں کہ سانحے پر جوڈیشل کمیشن بنے گا یانہیں، فیصلہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں ہوگا۔وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنے گا یانہیں، فیصلہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں ہوگا