شیخ رشید نے بد کلامی سے سیاست کو آلودہ کر دیا، سعید غنی

Published on February 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 958)      No Comments

کراچی: (یواین پی) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے بد کلامی سے سیاست کو آلودہ کر دیا، آصف زرداری کے خلاف بیان بازی ہی شیخ رشید کی نوکری ہے۔سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو بدکلام قرار دیدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اعلیٰ ظرف اور شاندار روایات رکھتے ہیں۔ آصف زرداری کے خلاف بیان بازی شیخ رشید کی نوکری اور جاسوسی ان کا وسیلہ روز گار ہے۔سعید غنی نے مزید کہا کہ وزیر ریلوے نے بد کلامی سے سیاست کو آلودہ کر دیا، وہ عزت اور شرافت کی زبان نہیں سمجھتے۔

Readers Comments (0)